سابق 2 ڈویژن یو ایف سی چیمپیئن کونر میک گریگر نے اٹلی میں ہونے والی بیئر نَکل فائٹنگ چیمپئن شپ (بی کے ایف سی) کی پریس کانفرنس میں اس وقت جذباتی ہو کر رو پڑے، جب انہوں نے اپنی گہری ذاتی اور روحانی تبدیلی کے بارے میں بتایا جس نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی فائٹرز چھا گئے
میک گریگر کا یہ پہلا عوامی سطح پر بیان تھا جب سے انہیں گزشتہ سال اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ مس کرنے پر 18 ماہ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس عرصے کو اپنی زندگی کے مشکل ترین لیکن سب سے زیادہ سیکھنے والے سالوں میں سے ایک قرار دیا، ایک ایسا وقت جس نے انہیں ایمان، خاندان اور خود شناسی کے قریب کر دیا۔
’میں بچ گیا ہوں، میں شفا پا چکا ہوں‘
آنکھوں میں آنسو لیے میک گریگر نے بتایا کہ ان کے ایمان نے انہیں ذہنی اور روحانی طور پر ٹھیک ہونے میں مدد دی ’میں یہاں اتفاقاً نہیں ہوں۔ ایک اعلیٰ طاقت ’خدا‘ ہے جو میری اور ہم سب کی زندگی کا سفر طے کرتی ہے۔ اب میں اپنی زندگی خدا کے کلام کے مطابق گزارتا ہوں۔ میں بچ گیا ہوں، میں شفا پا چکا ہوں‘۔
Conor McGregor says he’s now been saved by God:
“There’s a higher power… I live my life by the word of God. I’ve embarked on a spiritual journey. I’m saved. I’m healed.” 👀#UFC #MMATwitter pic.twitter.com/isphlHmYcA
— The Fight Fanatic 🇳🇬🥊 (@FightFanatic_) October 23, 2025

