ایس پی حمزہ امان اللہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نئے چیف سیکیورٹی آفیسر مقرر

ایس پی حمزہ امان اللہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نئے چیف سیکیورٹی آفیسر مقرر

سیکیورٹی خدشات کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکیورٹی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سیکیورٹی آفیسر کو ان کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے اور آئی جی پنجاب کے پی ایس او ایس پی حمزہ امان اللہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا نیا چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایس پی حمزہ امان اللہ ایک تجربہ کار افسر ہیں اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی ٹیم کی سربراہی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی تعیناتی کا مقصد وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید مؤثر بنانا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی ٹیم میں مزید دو افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایس پی ارسلان زاہد اور ایس پی احمد زنیر چیمہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں افسران کو بھی سیکیورٹی امور میں مہارت کے باعث ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام  کے نفاذ کے لیے بڑا فیصلہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *