امریکہ: اعلیٰ یونیورسٹی میں مفت تعلیم حاصل کر نے کا موقع

امریکہ: اعلیٰ یونیورسٹی میں مفت تعلیم حاصل کر نے کا موقع

ییل یونیورسٹی (Yale University) نے بین الاقوامی طلبہ بشمول پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں کھول دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سطح کے طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم اور تحقیق کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر ییل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر سکیں۔

ییل یونیورسٹی اسکالرشپ ایک ضرورت کی بنیاد پر دی جانے والی مالی معاونت ہے جو طالب علم کی مکمل مالی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ اسکالرشپ کی رقم طالب علم کے خاندانی آمدن، اثاثوں اور دیگر مالی عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

جن خاندانوں کی سالانہ آمدن 65,000 امریکی ڈالر سے کم ہے ان کے لیے اسکالرشپ میں: · مکمل ٹیوشن فیس کی معافی: یونیورسٹی میں مفت رہائش: · کھانے اور ڈائننگ کی سہولت شامل ہوتی ہے

ییل میں اوسط مالی معاونت تقریباً 50,000 امریکی ڈالر سالانہ ہوتی ہے جبکہ کچھ کیسز میں یہ رقم 70,000 ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔:

 ییل کی مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کامیاب طلبہ کے تقریباً تمام اخراجات کو پورا کرتی ہے جن میں مکمل ٹیوشن فیس کی معافی رہائش اور کھانے کا الاؤنس جامع طبی انشورنس یونیورسٹی کی لائبریریوں، لیبارٹریوں اور ریسرچ سینٹرز تک رسائی عالمی تعلیمی پروگرامز اور انٹرن شپس میں شرکت کے مواقع شامل ہیں۔

اہلیت کے معیار: ییل اسکالرشپ کے لیے امیدواروں کو درج ذیل شرائط پوری کرنی ہوں گی: قومیت: پاکستانی سمیت تمام بین الاقوامی طلبہ اپلائی کر سکتے ہیں تعلیمی پس منظر: شاندار تعلیمی ریکارڈ رکھنے والے طلبہ
انگلش زبان میں مہارت TOEFL (iBT) میں کم از کم 100 یا IELTS میں کم از کم 7.0 اسکور
ٹیسٹ اسکورز: انڈرگریجویٹ کے لیے SAT یا ACT؛ گریجویٹ کے لیے GRE یا GMAT
مالی ضرورت کے ثبوت: آمدن اور اثاثوں کے تصدیق شدہ دستاویزات درخواست دینے کا طریقہ

انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے: ییل کی ویب سائٹ پرCommon Application یا Coalition Application جمع کروائیں۔

درخواست کے دوران مالی امداد کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کریں۔: CSS Profile مکمل کریں تاکہ مالی ضرورت کا اندازہ لگایا جا سکے۔: درج ذیل دستاویزات اپ لوڈ کریں:تعلیمی اسناد ذاتی بیان یا مضمون
SAT/ACT اسکور TOEFL/IELTS کے نتائج آمدن اور خاندانی اثاثوں کے ثبوت
اپلائی کرنے کی آخری تاریخ عام طور پر دسمبر کے وسط تک، نتائج مارچ یا اپریل میں جاری ہوتے ہیں۔

گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے: اپنی دلچسپی کے پروگرام کے لیے Yale Graduate Application جمع کروائیں۔ تمام تعلیمی و مالی دستاویزات اپ لوڈ کریں: ٹرانسکرپٹس GRE/GMAT اسکور (اگر ضروری ہو)
سفارشات کے خطوط : مقصد کا بیان: مالی معاونت کے ثبوت درخواست میں مالی امداد کے لیے غور کرنے کی خواہش ظاہر کریں۔

آخری تاریخ: گریجویٹ پروگرامز کی ڈیڈ لائنز دسمبر سے فروری کے درمیان مختلف ہوتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ییل یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *