ایس آئی ایف سی کے ساز گار ماحول کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، پاکستان کا خطے میں ابھرتا ہوا موبائل ایپلیکیشن ڈیولپرہب بننا آئی ٹی کے شعبے کی شاندار کامیابی ہے ۔
2024 میں پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپر نے 1,053 موبائل ایپلیکیشنز کی کامیاب لانچنگ کا ایک بڑا سنگ میل عبور کیا ، پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی ‘اینڈرائیڈ’ اور ‘آئی او ایس’ پلیٹ فارمز پر عالمی مانگ میں اضافہ ہوا اور 2024، میں 764 اینڈرائیڈ اور 289 آئی او ایس ایپلیکیشنز کا اجراء کیاگیا۔
پاکستان نے فلپائن، انڈونیشیا، میکسیکو اور مصر جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی ٹی سیکٹر میں نیا عالمی مقام حاصل کیا ہے ، پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی عالمی مقبولیت کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔