شہری خبردار ! پنجاب میں بغیر گرین سٹیکر گاڑیاں نہیں چلیں گی

شہری خبردار ! پنجاب میں بغیر گرین سٹیکر گاڑیاں نہیں چلیں گی

ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے صوبے میں 15 نومبر کے بعد بغیر گرین سٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹرعمران حامد شیخ کے مطابق لاہور میں تمام گاڑیوں کے لئے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ای پی اے پنجاب نے لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا آغاز کر دیا، 15 نومبر 2025 کے بعد بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین سٹیکر گاڑیاں سڑک پر نظر آئیں تو قبضے میں لے لی جائیں گی، صرف وہی گاڑیاں سڑک پر چل سکیں گی جو پنجاب ماحولیاتی معیار پر پوری اتریں۔

یہ بھی پڑھیں : ہنڈائی کی نئی آفر : Tucson Hybrid AWD اب بغیر سود قسطوں پر دستیاب

ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ ای پی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گاڑیوں کے اخراج اور شور کی جانچ لازمی ہے، ماحول دشمن گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ کی گئی ہے، ای ٹی ایس سے غیر تصدیق شدہ گاڑیوں کو قانونی کارروائی اور ضبطگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ ای پی اے پنجاب نے آلودگی کے خلاف سخت ترین مہم کا آغاز لاہور سے کر دیا ہے، شہری فوری طور پر اپنی گاڑیوں کی ایگزاسٹ ٹیسٹنگ مکمل کروائیں ورنہ گاڑیاں ضبط ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ، گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل اب ہوا آسان

ماہرین اور محکمہ تحفظ ماحول نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور گرین سٹیکر کی صورتحال کو فوری طور پر یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کی قانونی یا مالی مشکلات سے بچا جا سکے۔

شہریوں کے لیے یہ اقدام ماحول کے تحفظ اور فضائی آلودگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *