نیٹ میٹرنگ: سولر صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آگئی

نیٹ میٹرنگ: سولر صارفین کے لیے  اہم خبر سامنے آگئی

حکومت نے موجودہ نیٹ میٹرنگ معاہدوں کی قانونی حیثیت کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جس کے بعد نیٹ میٹرنگ ریٹ میں بڑی کمی کی متوقع ہے جبکہ نیٹ بلنگ کے ریٹ 22 سے 11 روپے فی یونٹ تک لانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقبل کے صارفین کے لیے “نیٹ بلنگ فریم ورک” کے تحت نئے معیاری معاہدے تیار کیے جا رہے ہیں، جنہیں آئندہ جاری کیے جانے والے سولر منصوبوں پر لاگو کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گھریلو سطح پر سولر سسٹمز کے تیزی سے پھیلاؤ نے نیشنل گرڈ پر نمایاں اثر ڈالا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2024 کے دوران نیشنل گرڈ کی بجلی فروخت میں 3.2 ارب کلو واٹ آور کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں دیگر صارفین پر 101 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ پاور ڈویژن کے مطابق اس کمی سے بجلی کے اوسط نرخ میں 0.9 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو آنے والے برسوں میں یہ مالی بوجھ 545 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ اس وقت نیٹ میٹرنگ کے تحت نصب سولر سسٹمز کی مجموعی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ 8,000 میگاواٹ سے تجاوز کر سکتی ہے، جو نیشنل گرڈ کے لیے ایک بڑا تکنیکی اور مالی چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم خریدنا ہے؟ دیر نہ کریں! ممکنہ بڑھتی قیمتوں سے متعلق تفصیل جانیئے

ذرائع کے مطابق حکومت نے اس سے قبل نیٹ میٹرنگ کا ریٹ 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا، تاہم تازہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے دوبارہ مشاورت کا عمل شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ پالیسی کے بارے میں صارفین کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *