وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نااہلی کی باضابطہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست ہائیکورٹ کے وکیل صبغت اللہ شاہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

درخواست کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بار الیکشنز کے دوران انصاف لائرز فورم  کے امیدواروں کی حمایت کی، جو کہ سیاسی و انتظامی عہدے کے اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا یہ طرزِ عمل ان کی بدنیتی اور جانبداری کو ظاہر کرتا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکلز 2A، 4، 5، 6، 9 اور 25 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں ان کا یہ عمل بطور رکنِ صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نااہلی کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو فوری طور پر انصاف لائرز فورم کی حمایت اور اس حوالے سے جاری ملاقاتوں سے روکا جائے، اور انہیں آئین و قانون کے مطابق نااہل قرار دیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *