نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے پہلا قومی شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا کے مطابق وہ شہری جو پہلی بار شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں، وہ بغیر اسمارٹ چِپ والا کارڈ نادرا مراکز سے بالکل مفت حاصل کر سکیں گے۔
نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری اپنے قریبی نادرا دفتر میں جا کر درخواست جمع کرا سکتے ہیں اور 15 روز کے اندر بغیر کسی فیس کے اپنا شناختی کارڈ وصول کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت صرف ان افراد کے لیے مخصوص ہے جو پہلی مرتبہ شناختی کارڈ حاصل کر رہے ہیں۔
نادرا کے اس عوام دوست اقدام کو شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا یہ سہولت اپنی موبائل ایپ “پاک آئی ڈی” کے ذریعے بھی فراہم کرے تاکہ شہری گھر بیٹھے آسانی سے شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے سکیں۔
حکومتِ پاکستان کی عوام کے لئے بڑی سہولت
پہلا شناختی کارڈ (بغیر سمارٹ چِپ) بالکل مفت
آج ہی نادرا مرکز تشریف لائیں اور 15 دنوں میں بغیر کسی فیس کے پہلی مرتبہ بننے والا کارڈ حاصل کریں pic.twitter.com/QgzfKL86do
— NADRA (@NadraPak) October 28, 2025

