وادی لیپہ سیکٹر میں بھارتی دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 8 بھارتی فوجی ہلاک ، متعدد چوکیاں تباہ،

وادی لیپہ سیکٹر میں بھارتی دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 8 بھارتی فوجی ہلاک ، متعدد چوکیاں تباہ،

وادی لیپہ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے وادی لیپہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب دراندازی کی کوشش کی، تاہم پاک فوج کے مستعد جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران بھارت کی 17 برگیڈ کی 20 راجپوت رجمنٹ کے 8 فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوئے، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک جے سی او بھی شامل ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس جھڑپ میں بھارتی فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پاک فوج کی بھرپور فائرنگ کے باعث بھارتی فوج کی متعدد چوکیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جن میں کمار ٹاپ، گوڑا نکہ، پمپل 1 اور پمپل 2 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کو دہلی سے کنٹرول کیا جارہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق شدید نقصان کے بعد بھارتی فورسز نے سفید جھنڈے لہرائے، جس کے بعد پاک فوج نے انسانی ہمدردی کے تحت فائرنگ کا سلسلہ روک دیا۔

جھڑپ کے دوران وادی لیپہ کے اطراف گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہا۔ تاہم بھارتی دراندازی کی ناکامی کے بعد علاقے میں صورتحال معمول پر آ گئی۔

پاک فوج کی بروقت کارروائی سے دشمن کے عزائم ایک بار پھر ناکام ہوئے، اور وادی لیپہ سیکٹر میں مکمل امن بحال کر دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *