پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ملک بھر کے ڈاکٹرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ملک بھر کے ڈاکٹرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر کے ڈاکٹرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی نے ملک بھر کے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین سے معلومات طلب کر لیں، کونسل نے ڈاکٹرز کو موجودہ ہسپتال، کالج یا ادارے کا نام فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کاکہنا ہے کہ اقدام کا مقصد میڈیکل پروفیشنلز کا جامع ڈیٹا بیس تیار کرنا ہے،جامع ڈیٹا بیس سے ڈاکٹرز کی تقسیم و دستیابی کا درست اندازہ ممکن ہوگا،مؤثر رابطے و وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے ڈیٹا مرتب کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرز ضروریات کے مطابق معاون خدمات کا نیا نظام تشکیل دے رہے ہیں۔ دستاویز کے مطابق صحتِ عامہ کی ہنگامی صورتحال میں تیز و مؤثر ردِعمل کیلئے اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ڈاکٹرز ڈیٹا پالیسی سازی و ہیلتھ سروسز معیار میں بہتری کیلئے استعمال ہو گا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کاکہنا ہے کہ ڈاکٹرز کسی شخص کو اپنا یوزر نیم یا پاس ورڈ ہرگز فراہم نہ کریں۔

کونسل بذریعہ ایس ایم ایس یا واٹس ایپ ذاتی معلومات یا او ٹی پی نہیں مانگتی،صرف آفیشل ویب سائٹ اور ای میل سے موصول پیغام پر ہی اعتماد کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *