شہری ای چالان آنے کے بعد اپنی ٹریفک خلاف ورزیوں سے کس طرح باخبر رہیں؟

شہری ای چالان آنے کے بعد اپنی ٹریفک خلاف ورزیوں سے کس طرح باخبر رہیں؟

شہری ای چالان سسٹم آنے کے بعد اپنی ٹریفک خلاف ورزیوں سے کس طرح باخبر رہیں، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے ایپ متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا اجرا شروع کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے شہریوں کےلیے ٹریکس سٹیزن موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے، شہری ایپ کے ذریعے اپنی گاڑیوں کی تمام معلومات اور ٹریفک خلاف ورزیوں سے باخبر رہیں گے۔

شہری اپنے موبائل پر ٹریکس سٹیزن کی اےپی کے فائل سے ڈاؤن لوڈ کریں، آپ کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تمام گاڑیاں خود بخود ایپ میں ظاہر ہوجائیں گی۔

ایپ کے کئی فیچرز میں خلاف ورزی ہوتے ہی فوری اطلاع بھی ملے گی، یہ تفصیلات 2 حصوں یعنی وارننگ اور ای ٹکٹس کی صورت میں موصول ہونگی۔

خیال رہے کہ شہر میں فیس لیس چالان کے پہلے دن کی پہلی رپورٹ سامنے آئی، ای چالان کے نظام کے نفاذ کے بعد صرف 6 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 662 الیکٹرانک چالان جاری ہوئے، مجموعی طور پر سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان ہوئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ افتتاح کے بعد سسٹم میں تکنیکی بہتری کا عمل جاری تھا، جس کے باوجود صرف 6 گھنٹوں میں بڑی تعداد میں خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اوور اسپیڈنگ پر 419، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1 ہزار 535، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 507، ریڈ لائن کراس کرنے پر 166، جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 چالان کیے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *