ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات حل کرانے کی پیشکش

ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات حل کرانے کی پیشکش

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات حل کرانے کی پیشکش کردی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی ای سی او وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایئر پورٹ پرُپرتپاک استقبال کیا گیا، محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں نے سکیورٹی اور سرحدی تعاون پر زور دیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، خطے میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا پاکستان اور افغانستان پر مذاکرات کرنے پر زور

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ای سی او وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے ،  اجلاس میں ای سی او تنظیم کے رکن ملکوں کے علاوہ عراق اور سلطنت عمان نیز دیگر علاقائی تنظیموں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

 ‎وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل جولائی 2025 میں بھی محسن نقوی نے تہران کا دورہ کیا تھا اور ایران، پاکستان اور عراق کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *