اگلے دو سال کیلئے پاکستان سپر لیگ کے ٹائٹل سپانسر کا فیصلہ

اگلے دو سال کیلئے پاکستان سپر لیگ کے ٹائٹل سپانسر کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایچ بی ایل نے آئندہ دو سالوں کے لیے لیگ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

اس اہم اعلان کا باضابطہ طور پر اعلان کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کیا۔

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ  آج پی ایس ایل کے سفر میں ایک نیا اور اہم باب رقم ہوا ہے ، جب یہ لیگ شروع کی گئی تھی تو بہت سے لوگوں کو اس کے کامیاب ہونے کا یقین نہیں تھا، صرف چند اداروں اور شخصیات نے اعتماد کا اظہار کیا اور ٹیمیں خرید کر اس منصوبے کا حصہ بنے۔

یہ خبربھی پڑھیں :پی ایس ایل میں بڑا جھٹکا، معاہدے کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز معطل

ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں تنقید اور شکوک و شبہات کے باوجود پی ایس ایل نے اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھا،  حتیٰ کہ کوویڈ کے مشکل دنوں میں بھی لیگ کا تسلسل برقرار رکھا گیا اور کامیابی سے ایڈیشن مکمل کیے گئے۔

پی ایس ایل کے سی ای او کے مطابق لیگ کے دس سال مکمل ہونے کے بعد تمام پرانے معاہدے ختم ہو چکے تھے، اس لیے اب دوبارہ سے لیگ کی ویلیو ایشن کی گئی۔

آزاد ادارے کی جانب سے کی گئی ویلیو ایشن کے مطابق ایچ بی ایل نے نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو پچھلے معاہدے کے مقابلے میں 505 فیصد زیادہ ویلیو رکھتا ہے۔

سلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل نے پی ایس ایل کے آغاز سے ہی اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے، اور اس نئی شراکت داری سے لیگ کی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی انٹری، گیارویں ایڈیشن کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی

ان کے مطابق، یہ معاہدہ نہ صرف لیگ بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے بھی ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *