ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار

ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار

ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد کی مقامی عدالت کے حکم پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران عمل میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کے دوران عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور انہیں گرفتار کرکے کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

ذرائع کے مطابق سماعت مکمل ہونے کے بعد جب ہادی علی چٹھہ عدالت سے باہر نکلے تو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے اہلکاروں نے انہیں ہتھکڑی لگا کر موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ 30 ستمبر کو اسی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف فردِ جرم عائد کی گئی تھی، تاہم اس موقع پر دونوں ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق دونوں پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم اور نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

مزید یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ دونوں نے اپنی پوسٹس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لاپتا افراد کے معاملات کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز پر عائد کی۔

این سی سی آئی اے کے مطابق یہ مقدمہ الیکٹرانک کرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10، 11 اور 26 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہادی علی چٹھہ کو عدالت کے حکم کے مطابق کل دوبارہ پیش کیا جائے گا، جہاں ان کے خلاف کیس کی مزید سماعت ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *