عمرہ زائرین کے لئے سعودی عرب سے اہم خبر آگئی

عمرہ زائرین کے لئے سعودی عرب سے اہم خبر آگئی

سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے اردو سمیت متعدد زبانوں میں عمرہ زائرین کے لیے ڈیجیٹل رہنما ایپ’دلیل المصلی‘ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل رہنما ایپ کے ذریعے عمرہ زائرین حرمین نمازوں کے اوقات، آئمہ حرمین و مؤذنین کا تعارف، قرآن کریم کے ڈیجیٹل نسخے، خطبات جمعہ اور حرمین شریفین میں ہونے والے دروس کے علاوہ مسنون اذکار بھی دیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رمضان میں اعتکاف کے حوالے سے مکمل رہنمائی کے بارے میں اس پلیٹ فارم پر تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ نماز کے اوقات سے متعلق ڈیجیٹل واچ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے ایک سے دوسری نماز کے درمیان وقت کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کسی مجبوری کے باعث حج پر نہ جا سکنے والے عازمین کیلئے بڑی خبر

رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل گائیڈ عربی، اردو، انگلش، ترکی، فرانسیسی، ملاوی اور انڈونیشی زبانوں میں فراہم کی گئی ہے جس کے استعمال کو بھی انتہائی آسان بنادیا گیا ہے۔

گائیڈ کو اپنے موبائل پر سکین کرنے کے لیے  حرمین شریفین میں مختلف مقامات پر ’کیو آر‘ کوڈ موجود ہیں جنہیں سکین کرنے کے بعد ڈیجیٹل گائیڈ کو اپنے موبائل پرانسٹال کر کے روحانی تجربے سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ رواں برس عمرہ سیزن کے آغاز سے گزشتہ ماہ کے اختتام تک اندرونی وبیرونی عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

وزارتِ حج وعمرہ  کیجانب سے  جاری اعداد و شمار کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کی تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام کے لئے تین اہم ہدایات جاری کر دیں

رپورٹس کے مطابق بیرون ممالک سے عمرہ ویزے پر 28 لاکھ زائرین مملکت پہنچے اور عمرے کی سعادت حاصل کی، مملکت پہنچنے والے عمرہ زائرین کا تعلق 135 ممالک سے تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *