خیبر پختونخوا کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ متوقع وزراء کے نام سامنے آگئے

خیبر پختونخوا کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟  متوقع  وزراء کے نام سامنے آگئے

خیبر پختونخوا میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کے لیے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 12 اراکین پر مشتمل کابینہ تشکیل دی جائے گی، جس میں 10 وزراء، ایک مشیر اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ صوبائی کابینہ میں نئے اور پرانے دونوں چہروں کو شامل کیا جائے گا، جبکہ کابینہ کے حتمی ناموں کے لیے سمری جلد گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں پشاور سے مینا خان آفریدی، کوہاٹ سے آفتاب عالم آفریدی، نوشہرہ سے ادریس خٹک، چارسدہ سے عارف احمد زئی، مردان سے اہتشام علی، بونیر سے ریاض خان، سوات سے امجد علی، ہری پور سے اکبر ایوب اور ایبٹ آباد سے نذیر عباسی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ سوات سے میاں شرافت علی کو کابینہ کا حصہ بنایا جائے، اور ان تمام ناموں کو صوبائی وزراء کے طور پر شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی کو کابینہ سازی میں بڑی مشکل کا سامنا ،حکومتی ممبران اسمبلی نے بڑا مطالبہ کردیا

اسی طرح کابینہ میں مزمل اسلم کو مشیر اور کوہاٹ سے شفیع جان کو معاونِ خصوصی کے طور پر مقرر کیے جانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی اپنی ٹیم کی حتمی فہرست پی ٹی آئی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد طے کریں گے، جس کے بعد کابینہ کی تشکیل کے لیے سمری باضابطہ طور پر گورنر کو ارسال کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *