پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا،ترجمان پاک فوج

پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا،ترجمان پاک فوج

ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ خصوصی  نشست  میں شرکت کی۔

اس نشست میں بڑی تعداد میں تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد شریک ہوئے گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے حالیہ پاک افغان تعلقات میں کشیدگی، ملکی سلامتی کی صورتحال اور معرکۂ حق سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ

اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج دفاعِ وطن کے لیے مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور مؤثر انداز میں دیا جائے گا۔تقریب میں شریک اساتذہ اور طلبا نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ پاک فوج وطن سے محبت کی حقیقی علامت ہے ہماری افواج ہمیشہ دفاعِ وطن کی پہلی صف میں ہوتی ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اساتذہ نے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ دشمن عناصر نوجوانوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کے لیے سرگرم ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے طلبا کو درست اور مصدقہ معلومات فراہم کریں۔

طلبا نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں جہاں افواجِ پاکستان نوجوانوں کو رہنمائی اور حوصلہ فراہم کرتی ہےان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور گمراہ کن بیانیے کے بارے میں درست معلومات حاصل ہوئیں۔

طلبا نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوابات نے ملکی، صوبائی اور عسکری معاملات سے متعلق کئی ابہامات کو دور کر دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *