ٹی ٹی پی کی اپنے جنگجو گروپوں کو قبائلی علاقوں سے فوری افغانستان جانے کی ہدایات

ٹی ٹی پی کی اپنے جنگجو گروپوں کو قبائلی علاقوں سے فوری افغانستان جانے کی ہدایات

تحریک طالبان پاکستان (TTP) نے اپنے تمام جنگجو گروپوں کو قبائلی علاقوں سے فوری طور پر افغانستان واپس جانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (TTP) نے اپنے تمام جنگجو گروپوں کو قبائلی علاقوں سے فوری طور پر افغانستان واپس جانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ ہدایات مفتی نور ولی اور افغان سرزمین پر موجود سینئر قیادت کی طرف سے جاری ہوئیں، جنہیں تین سطحوں پر منظم انداز میں پھیلایا گیا.۔

مرکزی قیادت سے علاقائی کمانڈرز تک، اور وہاں سے مقامی جنگجوؤں تک۔ پیغامات فیس بک میسنجر، پرنٹ پمفلٹس اور مخصوص مخبرا نیٹ ورکس کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں تاکہ تمام گروپس کو واضح اور یکساں ہدایت ملے۔

ہر گروپ کو چھوٹے یونٹس میں تبدیل ہو کر انہی راستوں سے افغانستان لوٹنے کی ہدایت دی گئی ہے، جن راستوں سے وہ پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

علاقائی کمانڈر ملا سعید انار جیسے افراد کے ذریعے پیغام کی توثیق کی گئی اور اسے وزیرستان و دیگر حساس علاقوں میں پھیلایا گیا۔

مقامی سطح پر ریکارڈ شدہ آوازوں کے ذریعے جنگجوؤں کو حکم دیا گیا کہ وہ ہر قسم کی کارروائی فوری بند کریں، پہلے سے طے شدہ حملے ملتوی کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ یا افواہی پیغام پر عمل نہ کریں۔

انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ اگلا حکم صرف مرکزی امیر کی طرف سے افغانستان پہنچنے کے بعد جاری ہوگا۔ تمام پیغامات پشتو میں “بسم اللہ” اور مخصوص فقروں کے ساتھ جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ گروپس کے اندر اعتماد اور قیادت کا کنٹرول برقرار رہے۔

مزید پڑھیں:وادی سون میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈائون،20 گرفتار،7 دکانیں سیل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *