پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بری خبر

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو آج سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔ اس ضمن میں متعلقہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 34 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس میں فی لیٹر 1 روپے 22 پیسے کا اضافہ شامل ہے۔

حکومت کے مطابق یہ نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی ، یہ اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا،  پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور درآمدی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

 اس فیصلے کا مقصد ملک میں تیل کی مارکیٹ کو مستحکم رکھنا اور عالمی قیمتوں کے اثرات کو مقامی سطح پر منتقل کرنا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئی قیمتیں تمام صارفین کے لیے فوری طور پر نافذ ہو گئی ہیں، اور آئندہ 15 دن تک لاگو رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری

یہ اضافہ نہ صرف صنعتی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے پر اثر ڈالے گا بلکہ عام صارفین کی روزمرہ زندگی میں بھی محسوس کیا جائے گا، عوام سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اس نئی قیمت کے مطابق اپنے اخراجات کا حساب کریں اور ضروری تیاری کر لیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *