کوٹ رادھا کشن میں کالعدم دہشتگرد مارے جانے کا بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، آزادڈیجیٹل حقائق سامنے لے آیا

کوٹ رادھا کشن میں کالعدم دہشتگرد مارے جانے کا بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، آزادڈیجیٹل حقائق سامنے لے آیا

صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں گزشتہ رات دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک عام شہری گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ، یہ واقعہ بھارتی میڈیا کے ہتھے  چڑھ گیا اور اس نے منفی پراپیگنڈہ پھیلانے میں کسر اٹھا نہیں رکھی ، خبری دیانتداری کو مدنظر رکھتے آزاد ڈیجیٹل نے بھارتی پراپیگنڈہ کا پردہ فاش کردیا ۔

بیوروچیف لاہور آزاد ڈیجیٹل حسنین چودھری نے اس واقعے کو رپورٹ کیا ہے اور ان کا بتانا ہے کہ فائرنگ  کا یہ واقعہ کوٹ رادھا کشن میں ہوا جہاں گزشتہ رات گیارہ بجے مین بازار میں دو گروپوں،  ریحان گروپ اور رومان گروپ ایک دوسرے کے مدمقابل تھے اور ان کے درمیان فائرنگ  کا تبادلہ ہوا ، شدید فائرنگ کے نتیجے میں پاس ہی واقع ایک گھر میں 28 سالہ نوجوان شیخ معیز جو کھڑکیاں بند کرنے کے لیے اوپر آیا تھا،  کھڑکی کے ذریعے آنیوالی ایک گولی کا نشانہ بن گیا اور موقع پر انتقال کرگیا۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے کوٹ رادھا کشن تھانے میں نوجوان شیخ معیز کے  والد مجاہد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے  اور اس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہےجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ایک ٹیم بھی تشکیل دی جاچکی ہے ۔

مزید پڑھیں:بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک،پاکستان کی جانب سے میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب

پولیس کے مطابق کچھ روز قبل بھی ان دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کوٹ رادھا کشن میں درج ہے۔

واقعے کا اصل رخ

دوسری جانب اس عام واقعے کو بنیا د بنا کر بھارتی میڈیا کی جانب سے بڑھ چڑھ کر پراپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ 28 سالہ شیخ معیز کا تعلق  کسی دہشتگرد تنظیم سے تھا اوراس کو ہم یعنی (بھارت ) نے پاکستان میں گھس کر نشانہ بنایا ہے جو کہ سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے ، بھارت میدان میں شکست کھا بیٹھا ہے لیکن یہ ہار اس سے ہضم نہیں ہورہی اور ابھی بھی بڑے دعوے کرنے سے باز نہیں آرہا جبکہ ذمینی حقائق پر نظر ڈالیں تو یہ بات واضح ہے کہ یہ واقعہ دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کا نتیجہ تھا جس کا مقدمہ بھی مقتول کے والد مجاہد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور واقعے کی ایف آئی آر اور عینی شاہدین اس بات کا ثبوت ہیں ۔

بھارتی میڈیا ماضی میں بھی ایسا گھناؤنا پروپیگنڈہ کرتی رہی ہے اور ابھی بھی اس طرح اصل حقائق کے منافی خبریں بھیلانے سے باز نہیں آرہی ، بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلا نا بند کرنا چاہیے اوربھارتی عوام کو بھی ہوش میں آجانا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *