ایرانی حملوں پر سعودی عرب کی کابینہ کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

ایرانی حملوں پر سعودی عرب کی کابینہ کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

سعودی عرب نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں واضح کیا ہے کہ مملکت اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

سعودی کابینہ کا اہم ورچوئل اجلاس ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب اپنی سرزمین، شہریوں اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات سے گریز نہیں کرے گا۔ کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مملکت کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مملکت کے فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ کابینہ کے مطابق دفاعی فورسز نے حالیہ حملوں کے دوران اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو بروقت ناکام بنا دیا، جس سے ممکنہ نقصان کو ٹال دیا گیا۔

کابینہ نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، تاہم قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایران نے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانا شروع کر دیں، صدر ٹرمپ کا “تباہ کن” کارروائی کا انتباہ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *