سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ،دو اسٹنٹ ڈالنے کے بعد حالت بہتر

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ،دو اسٹنٹ ڈالنے کے بعد حالت بہتر

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طبیعت خراب ہونے پر دل کی تکلیف کے باعث ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ہسپتال کے ذرائع کے مطابق معائنے کے دوران پتہ چلا کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں اور انہیں دل کا دورہ بھی پڑا۔

ڈاکٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کا اینجیو پلاسٹی کیا اور دو اسٹنٹ ڈالے جس کے بعد ان کی حالت میں بہتری آئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق سابق وزیراعظم کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی دل کی تکلیف کے باعث پنجاب کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ منتقل

خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ سال مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کے بعد اپنی نئی سیاسی جماعت عوامِ پاکستان پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھایہ جماعت اب باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے شاہد خاقان عباسی پارٹی کے کنوینر جبکہ مفتاح اسماعیل سیکر ٹری جنرل کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق عوامِ پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے بعد ملک میں سیاسی جماعتوں کی کل تعداد 168 ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *