لاہور کے کرکٹ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹو نٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
فیصلہ کن میچ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا اور اس میں شائقین کی بھیڑ دیکھنے کے قابل تھی اس بار اسٹیڈیم میں کھچا کھچ بھیڑ تھیاور ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے پورا شہر میچ دیکھنے کے لیے جمع ہو گیا ہو۔
شائقین کی بڑی تعداد نے نہ صرف میچ کے دوران ماحول کو پرجوش بنایا بلکہ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہفتے کے دن اس میچ کو دیکھنے کے لیے 32,437 افراد قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور اتنی بڑی تعداد کے باعث اسٹیڈیم کی اسکرین پر بھی ہائوس فل دکھایا گیا۔
یہ تعداد پاکستان میں کسی ہوم گراؤنڈ پر اب تک کسی میچ میں موجود شائقین کی سب سے زیادہ تعداد تھی اتنی بڑی تعداد میں شائقین کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور کے کرکٹ شائقین کھیل سے کس قدر محبت کرتےہیں۔
میچ کے حوالے سے بات کریں تو پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دی اور سیریز 1-2 سے اپنے نام کی گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کا دیا گیا 140 رنز کا ہدف صرف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
میچ کے دوران پاکستان کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شائقین کو خوشی دی یہ میچ صرف کرکٹ کے لحاظ سے اہم نہیں تھا بلکہ پاکستان میں کھیل کے شائقین کی لگن اور محبت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم کی گنجائش سے زیادہ لوگوں کا جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور کے لوگ کھیل کے لیے کس قدر پرجوش اور دیوانے ہیں۔
اس موقع پر شائقین کی خوشیاں اور جوش و خروش میچ کے دوران ہر لمحے دیکھنے کے قابل تھا اور یہ لمحہ پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔