آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شوال ، جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی کامیاب کارروائی، پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز مکمل تباہ
سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی اس پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، پاک فوج افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔
🚨🚨پاک فوج کی شوال میں بڑی کارروائی، جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج فرار ہونے پر مجبور.. pic.twitter.com/eqMNHi8Cv9
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) March 9, 2026

