بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر

بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر

بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر کردئیے گئے ہیں اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اس تعیناتی پر مشرف علی زیدی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی شمولیت وزیراعظم کی میڈیا ٹیم کیلئے ایک قیمتی اضافہ ثابت ہوگی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عطاء اللہ تارڑ نے لکھا کہ مشرف زیدی کے ساتھ گزشتہ چند ماہ کے دوران کام کرنا ایک شاندار تجربہ رہا ہے اور میں اس اشتراک کے تسلسل کا منتظر ہوں۔

وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ ٹیم ورک کے جذبے کے ساتھ ہم پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرتے رہیں گے۔مشرف زیدی بین الاقوامی میڈیا سے پاکستان کے تعلقات اور حکومتی مؤقف کی نمائندگی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اُن کا تقرر وزیراعظم آفس کے میڈیا و کمیونیکیشن اسٹریٹجی کے دائرہ کار میں کیا گیا ہے مشرف علی زیدی مختلف بین الاقوامی اداروں اور تھنک ٹینکس سے وابستہ رہ چکے ہیں اور پاکستان میں پالیسی امور، تعلیم اور سفارتی حکمتِ عملی پر گہری گرفت رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *