آئی فون کے شوقین تیار ہو جائیں ! ایپل کیجانب سے بڑی خبر آگئی

آئی فون کے شوقین تیار ہو جائیں ! ایپل کیجانب سے بڑی خبر آگئی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچانے والی امریکی کمپنی ایپل نے اپنی نئی آئی فون 18 سیریز متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سیریز ستمبر 2026 میں لانچ کی جائے گی، جس میں آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور امکان ہے کہ ایک فولڈایبل آئی فون ماڈل بھی شامل ہو۔ تاہم عام (نان پرو) ورژنز ممکنہ طور پر 2027 میں صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق آئی فون 18 سیریز، خصوصاً آئی فون 18 پرو، اپنے جدید فیچرز اور طاقتور کارکردگی کے باعث ایپل کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون ایکس فولڈ پاکستان میں کب دستیاب ہوگا؟

 ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جو صارفین نیا فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اگر وہ ایک سال مزید انتظار کر لیں تو انہیں زیادہ جدید اور بہتر فیچرز کے ساتھ ایک غیر معمولی تجربہ حاصل ہوگا۔

ڈیزائن کے لحاظ سے آئی فون 18 پرو کی ظاہری ساخت آئی فون 17 پرو سے مشابہ ہوگی، جس میں ٹرپل لینس کیمرہ سسٹم اور پریمیم میٹل فریم برقرار رکھا جائے گا  تاہم اس بار ایپل میگ سیف چارجنگ ایریا میں نمایاں تبدیلی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:شیاؤمی کمپنی کے آئی فون 17 کے مقابلے میں موبائل فونز تیار

 اطلاعات کے مطابق، کمپنی اس حصے کو نیم شفاف سیرا مک شیلڈ (Ceramic Shield) کے ساتھ پیش کرے گی، جس سے فون کی خوبصورتی اور پائیداری میں مزید اضافہ ہو گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کا یہ نیا ماڈل کمپنی کے فولڈایبل ڈیوائسز کے دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، بہتر کارکردگی، اور منفرد ڈیزائن کے امتزاج سے یہ سیریز اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک نیا معیار قائم کرے گی ، فولڈایبل ماڈل کی شمولیت نہ صرف ایپل کے پروڈکٹ لائن میں انقلابی تبدیلی لائے گی بلکہ کمپنی کے مداحوں کے لیے ایک بالکل نیا تجربہ بھی فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل ہیک؟ یہ نشانیاں نظر آئیں تو فوراً الرٹ ہو جائیں

اگر پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں تو آئی فون 18 سیریز نہ صرف ڈیزائن بلکہ کارکردگی کے لحاظ سے بھی ایپل کی تاریخ کا سب سے انقلابی قدم ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *