صارفین کے لیے خوشخبری، مصنوعی ذہانت کے ساتھ سام سنگ گلیکسی ایس۔26 سیریز کی لانچنگ تاریخ سامنے آگئی

صارفین کے لیے خوشخبری، مصنوعی ذہانت کے ساتھ سام سنگ گلیکسی ایس۔26 سیریز کی لانچنگ تاریخ سامنے آگئی

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی سام سنگ اپنی آنے والی گلیکسی ایس۔26 سیریز کو معمول سے کچھ دیر بعد متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ جنوبی کوریا کے ادارے منی ٹوڈے کے مطابق، کمپنی اپنا اگلا گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ 25 فروری 2026 کو سان فرانسسکو میں منعقد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سمارٹ فونز کی دنیا میں سام سنگ کی حکمرانی برقرار

یہ فیصلہ سام سنگ کے روایتی شیڈول سے ایک حکمتِ عملی پر مبنی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں سام سنگ اپنی فلیگ شپ گلیکسی ’ایس‘ سیریز کو جنوری کے آخر میں پیش کرتا رہا ہے، جس کے بعد فروری کے اوائل میں اس کی عالمی فروخت شروع ہوتی ہے۔ تاہم اس بار کمپنی نے چند اضافی ہفتوں کی تاخیر کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بڑھتی ہوئی توجہ سے جڑا ہوا ہے۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی نئی حکمتِ عملی

رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے ایک عہدیدار نے سان فرانسسکو کو ’مصنوعی ذہانت کا مرکز‘ قرار دیا اور کہا کہ کمپنی اپنی پروڈکٹ اسٹریٹجی کو عالمی (اے آئی) رحجانات سے ہم آہنگ کرنا چاہتی ہے۔ سان ہوزے سے سان فرانسسکو منتقلی کا فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ سام سنگ اپنے فلیگ شپ فونز کو ’اے آئی‘ انقلاب کے مرکز میں لانا چاہتا ہے۔

سام سنگ کی گلیکسی ’اے آئی‘ سوئیٹ، جو پہلی بار گلیکسی  ایس۔ 24 سیریز کے ساتھ متعارف کرائی گئی تھی، میں لائیو ترجمہ، نوٹس کا خلاصہ ور ذہین فوٹو ایڈیٹنگ جیسی خصوصیات شامل تھیں۔ اگرچہ یہ فیچرز ایک بڑا قدم تصور کیے گئے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ اب بھی گوگل کے جیمنی جیسے حریفوں سے کچھ پیچھے ہے۔ متوقع  ایس۔26 ایونٹ اس خلا کو پُر کرنے اور زیادہ جدید ’اے آئی‘ فیچرز پیش کرنے کی کوشش ہو سکتا ہے۔

گلیکسی  ایس۔26 سیریز سے کیا توقع کی جا سکتی ہے

اگرچہ سام سنگ نے تاحال ان ڈیوائسز کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، لیکن رپورٹس کے مطابق لائن اپ میں 3 ماڈلز شامل ہوں گے گلیکسی  ایس۔26 ، ایس۔26 پلس اور ایس۔26 الٹرا۔ الٹرا ماڈل میں ایک بار پھر ’ایس‘ پین کی موجودگی متوقع ہے، جبکہ اس میں بہتر کیمرہ کارکردگی، زیادہ طاقتور پروسیسنگ، اور بہتر ’اے آئی‘ خصوصیات بھی شامل ہوں گی۔

مزید پڑھیں:سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی لیک ویڈیو نے صارفین کوحیران کر دیا

پہلے قیاس آرائیاں تھیں کہ سام سنگ ایک گلیکسی ایس۔26 پرو اور ایک انتہائی پتلا ایس۔26 ایج ماڈل بھی متعارف کرائے گا، لیکن اب یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ان منصوبوں کو موخر یا مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایج ماڈل شاید بعد میں 2026 کے آخر میں یا اگلے سائیکل میں متعارف کرایا جائے، جیسا کہ ایس۔25 ایج کے ساتھ ہوا تھا۔

اگرچہ ایج ڈیزائن کے شائقین مایوس ہو سکتے ہیں، لیکن مبصرین کے مطابق سام سنگ اس بار اپنے ’اے آئی‘ ایکو سسٹم اور مجموعی یوزر ایکسپیریئنس کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ دے رہا ہے بجائے اس کے کہ نئی ڈیوائس اقسام متعارف کرائے۔

فلیگ شپ اسٹریٹجی میں ممکنہ موڑ

اگر یہ رپورٹس درست ثابت ہوتی ہیں تو گلیکسی ایس۔26 لانچ سام سنگ کی فلیگ شپ حکمتِ عملی میں ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے، ایک ایسا موقع جب مصنوعی ذہانت کمپنی کے ڈیزائن اور مارکیٹنگ دونوں میں مرکزی حیثیت حاصل کرے گی۔ ایونٹ کے وقت اور مقام کا انتخاب واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ سام سنگ خود کو عالمی ’اے آئی‘ منظرنامے میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر دوبارہ منوانا چاہتا ہے، جہاں موبائل ہارڈویئر اور جدید سافٹ ویئر ذہانت کا امتزاج ہو۔

25 فروری 2026 کے ان پیکڈ ایونٹ کے چند ماہ باقی ہیں، اور ٹیکنالوجی کے شائقین و تجزیہ کار بے چینی سے منتظر ہیں کہ سام سنگ مصنوعی ذہانت کے اس نئے دور میں اسمارٹ فون کے تجربے کو کس طرح نئی جہت دینے والا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *