سپریم کورٹ اسلام آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 4 افراد زخمی

سپریم کورٹ اسلام آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 4 افراد زخمی

سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت میں منگل کی صبح گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ عمارت لرز اٹھی اور عدالت کے مختلف حصوں میں موجود عملے اور وکلا میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور، راوی روڈ پر سلنڈر پھٹنے سے 3 دھماکے، 5 افراد جاں بحق

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں قائم کینٹین کے اے سی گیس پلانٹ میں مرمت کے دوران ہوا۔ مرمتی عملے کے مطابق سلنڈر میں اچانک گیس جمع ہونے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے قریبی دیواریں اور شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ، رینجرز، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ متاثرہ حصے کو فوراً سیل کر کے عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد سپریم کورٹ کے احاطے میں دھواں پھیل گیا اور عملہ، وکلا اور سیکیورٹی اہلکار حفاظتی طور پر عمارت سے باہر کھلی جگہ پر آ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واقعہ گیس سلینڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا ہے تاہم تفتیشی اداروں نے دیگر امکانات کو بھی رد نہیں کیا۔ دھماکے کی شدت سے کینٹین کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا ہے ۔

مزید پڑھیں:پشین: نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، 7 افراد زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ماہرین کی ٹیمیں دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہی ہیں۔ سپریم کورٹ انتظامیہ نے مرمت کے تمام کاموں کی فوری طور پر سیکیورٹی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ انتظامیہ نے تمام عدالتی کارروائیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں تاکہ حفاظتی اقدامات مکمل کیے جا سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *