پاکستان تحریکِ انصاف کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف بیانیہ دم توڑ گیا ہے آزاد ڈیجیٹل کے تازہ ترین ملک گیر سروے نے واضح کر دیا ہے کہ عوام کی بھاری اکثریت یعنی 90 فیصد سے زائد شہریوں نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں اپنی رائے دے کر حکومت کے مؤقف کی بھرپور تائید کی ہے۔
عوام کی جانب سے 27ویں ترمیم کو ملکی دفاع اور استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری جعلی پروپیگنڈے کے جواب میں قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان کیخلاف بھارت اور افغانستان کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا بھی ناکام ہو گیا ہے، قوم متحدہے اور دشمن کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتی ہے۔
اسلام آباد کے نوجوانوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی، نیوی اور ائیر فورس کی قیادت ایک لیڈر کے پاس ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت اور افغانستان کو منہ توڑ جواب دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ فیک اکاؤنٹس کے تدارک کے لیے بطورِ قوم ہمیں سامنے آنا ہوگا۔
پشاور کے عوام نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بارے میں بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے — پہلے ترمیم پڑھیں، پھر رائے دیں۔ ہم اپنی افواج کے شانہِ بہ شانہ کھڑے ہیں؛ امن اور سالمیت کے لیے پاک فوج کو سلام۔ “افواجِ پاکستان ہیں تو پاکستان قائم ہے”۔ پشاور کے شہریوں نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے۔
گجرانوالہ کے شہریوں نے فیک اکاؤنٹس کے جھوٹے بیانیے پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے خلاف ہر جعلی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 27ویں آئینی ترمیم ملکی دفاع کے لیے ضروری ہے اور یہ ایک مثبت اقدام ہے۔ پاک فوج کے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم کے پیشِ نظر قوم کے لیے لازم ہے کہ وہ بیرونی پروپیگنڈے کو ناکام بنا کر اپنی فوج کے شانہِ بہ شانہ کھڑی رہے۔
بھارت اور افغانستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا مہم ناکام ہوئی۔ ساہیوال کے عوام نے پروپیگنڈا مسترد کر دیا اور دو ٹوک پیغام دیا: “فوج ہے تو پاکستان ہے”۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی جانب سے بھارت کو عبرت ناک شکست دینے کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے پاکستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں میں تسلسل انتہائی ضروری ہے۔
چمن کے شہریوں نے افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام جان چکے ہیں کہ ملک اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کون اور کیوں کر رہا ہے۔ ہمیں اپنی بہادر افواج پر مکمل بھروسہ ہے۔ ہم رات کو اپنے گھروں میں سو رہے ہوتے تھے اور ہماری بہادر افواج بھارت اور افغانستان کو دھول چٹا رہی تھیں۔
فیصل آباد کے شہریوں نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بھارتی اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جسے پاکستان کے عوام مسترد کرتے ہیں۔ ہماری افواج اور ہمارا رشتہ اٹل اور مضبوط ہے۔
لودھراں کے شہریوں نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی و افغانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس افواجِ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ پہلے تصدیق کریں، پھر اپنی رائے دیں۔ ہمیں اپنی افواج کو مکمل طور پر سپورٹ کرنا چاہیے۔
اہلِ لاہور نے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم اس وقت سکون سے سوتے ہیں جب ہماری فورسز جاگتی ہیں”۔ ملک دشمن جو بھی پروپیگنڈا کریں، مگر ہمیں معلوم ہے کہ جب ہماری فوج موجود ہے تو ہم ہیں۔ 27ویں ترمیم افغانی اور بھارتی پروپیگنڈا ہے جسے ہم عوام مسترد کرتے ہیں۔ افغانستان اور بھارت جتنا مرضی پروپیگنڈا کر لیں، پاکستان کی مسلح افواج نمبر ون تھیں، ہیں اور رہیں گی۔ دشمن کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ناکام ہو چکا ہے۔ لاہور کے شہریوں نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو میں کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بھارتی اکاؤنٹس کا پروپیگنڈا ناکام ہوا ہے؛ جعلی اکاؤنٹس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اوکاڑہ کے شہریوں نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہماری فورسز اور ایجنسیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتے ہیں، وہ دراصل دشمن اور غدارِ وطن ہیں۔ اُنہیں واضح طور پر پتہ ہونا چاہیے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی جو عزت و وقار ہے، وہ ہماری غیور مسلح افواج ہی کی بدولت ہے۔
سرگودھا کے شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانی اور بھارتی فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان اور پاک افواج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ان کے سہولت کار پاکستان میں بیٹھ کر پاک افواج کے بارے میں منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔ پوری قوم اپنی افواج کے شانہِ بہ شانہ کھڑی ہے۔ سرگودھا کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان عناصر کو سخت سزا دی جائے۔
ملتان کے شہریوں نے افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کو جنگ کے میدان میں بری طرح شکست ہونے کے بعد اب وہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، مگر ہم پوری قوم ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چنیوٹ کے شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کو بہانہ بنا کر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا ناقابلِ قبول ہے؛ پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔ عوام پاک فوج کے شانہِ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
27ویں ترمیم پر افغانی اور بھارتی پروپیگنڈے کو راولپنڈی کے عوام نے مسترد کر دیا۔ راولپنڈی کے شہریوں نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اور عوام کا اتحاد مضبوط ہے اور ہم ہمیشہ پاک افواج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔