واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب فون دیکھے بغیر بھی چیٹ کریں!

واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب فون دیکھے بغیر بھی چیٹ کریں!

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی  خوشخبری ہے کیونکہ کمپنی نے بالآخر ایپل واچ کے لیے اپنی آفیشل ایپ متعارف کرا دی ہے۔

 اس نئے اقدام سے صارفین اب اپنے فون کو ہاتھ میں لیے بغیر براہِ راست اپنی کلائی سے واٹس ایپ کے پیغامات اور کالز کے نوٹیفکیشن حاصل کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ ایپ فی الحال ایپل واچ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور اسے واٹس ایپ کی وئیر او ایس ایپ کے کامیاب تجربے کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔

اب تک ایپل واچ صارفین صرف نئے میسجز کے نوٹیفکیشن وصول کر سکتے تھے، لیکن نئی ایپ کے ذریعے وہ پیغامات کے ساتھ براہِ راست رابطہ بھی قائم کر سکیں گے یعنی صارفین اب کال نوٹیفکیشنز وصول کرنے، مکمل پیغامات پڑھنے اور وائس میسجز ریکارڈ یا بھیجنے کے اہل ہوں گے، جو کلائی سے براہِ راست رابطے کو ممکن بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کیجانب سے صارفین کے لیے اسٹیٹس شیئرنگ کے نئے فیچرز متعارف

کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ایپل واچ ایپ میں بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت پیغامات اور کالز مکمل طور پر محفوظ رہیں گی، بالکل ویسے ہی جیسے واٹس ایپ کے دیگر پلیٹ فارمز پر ہوتی ہیں۔

 یہ ایپ بنیادی طور پر آئی فون ایپ کا ایک توسیعی ورژن ہے، جسے تیز اور فوری استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ، اس ایپ میں ایک کنکشن انڈیکیٹر بھی شامل کیا گیا ہے، جو صارفین کو یہ ظاہر کرتا ہے کہ واچ اور فون کے درمیان رابطہ فعال ہے یا منقطع۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ایپ میں مزید فیچرز شامل کیے جائیں گے تاکہ صارفین کے تجربے کو اور بہتر بنایا جا سکے ، یہ نیا اقدام میٹا کی وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد صارفین کو ہر ڈیوائس پر سہولت فراہم کرنا ہے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل آئی پیڈ صارفین صرف براؤزر کے ذریعے واٹس ایپ استعمال کر سکتے تھے، لیکن ایپل واچ ایپ کے ذریعے یہ سہولت اب کلائی تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  صارفین کیلئے بری خبر ، واٹس ایپ نے بڑی پابندی عائد کردی

اس اقدام کے نتیجے میں  واٹس ایپ کے صارفین اب زیادہ آزادی اور آسانی کے ساتھ اپنے پیغامات اور کالز پر کنٹرول حاصل کر سکیں گے، جبکہ کمپنی مستقبل میں اس ایپ کو مزید فیچرز کے ساتھ اپڈیٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ صارفین کے لیے رابطے کو زیادہ  محفوظ بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *