سوزوکی پاکستان نے 2025 کے پاک آٹو شو (PAPS) کے لیے سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹیزر جاری کر کے آٹو شوقین افراد میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ کمپنی نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو متوجہ کرتے ہوئے لکھا، “جہاں جدت روشنی میں آتی ہے، PAPS 2025 میں۔”
اس پوسٹ کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے، جس میں ایک گاڑی کو کپڑے سے ڈھانپے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ اس کی ہیڈ لائٹس روشن ہیں۔ یہ منظر واضح طور پر ایک نئے ماڈل کی آمد کا اشارہ دیتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں مزید لکھا گیا ہے، “پہلی بار، ایکسیلنس PAPS میں شکل اختیار کرتا ہے۔”
اگرچہ کمپنی نے اس گاڑی کے نام یا ماڈل کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم اس ٹیزر نے صارفین میں تجسس اور قیاس آرائیاں بڑھا دی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اندازے لگائے ہیں کہ یہ ممکنہ طور پر سوزوکی فرنکس (Fronx) ہو سکتی ہے۔ کچھ دیگر صارفین کا خیال ہے کہ یہ سوزوکی ویٹارا (Vitara) کا نیا ورژن ہو سکتا ہے — وہی کمپیکٹ ایس یو وی جو ماضی میں پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب تھی مگر بعد میں اس کی فروخت روک دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بینک اکاؤنٹ کھولنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
ادھر، حالیہ آٹو انڈسٹری رپورٹس کے مطابق سوزوکی پاکستان مبینہ طور پر فرنکس ماڈل کو مقامی مارکیٹ میں دوبارہ متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ تاہم، اس حوالے سے کمپنی کی طرف سے کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
Where innovation meets the spotlight. Only at PAPS 2025.#Suzuki #SuzukiPakistan #PAPS pic.twitter.com/NWYEvT6rLj
— Suzuki Pakistan (@SuzukiPakistan) November 3, 2025

