ٹیسلا کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک کے لیے دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ پیکیج تقریباً ایک ٹریلین ڈالر (760 ارب پاؤنڈ) کا شیئر ہولڈرز نے منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے سالانہ جنرل اجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں 75 فیصد حصص داروں نے اس غیر معمولی معاوضے کی حمایت کی جس کے بعد ہال میں زبردست تالیاں بجائی گئیں۔
یہ معاوضہ پیکیج مسک کو اگلے 10 سالوں میں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں نمایاں اضافہ کرنے کی صورت میں دیا جائے گا۔ اگر وہ مقررہ اہداف حاصل کر لیتے ہیں تو انہیں سینکڑوں ملین نئے شیئرز ملیں گے جن کی مالیت تقریباً 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
اگرچہ اس ریکارڈ توڑ معاہدے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے لیکن ٹیسلا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر پیکیج مسترد کیا گیا تو مسک کمپنی چھوڑ سکتے ہیں اور ٹیسلا ان کے بغیر کام نہیں چلا سکتی۔
مزید پڑھیں: 10 کھرب ڈالر سیلری پیکج نہ ملنے پر ایلون مسک برہم، ٹیسلا چھوڑنے کی دھمکی دیدی

