اسلام آباد: کابل ریسٹورنٹ ٹیکس چھپانے کیلئے کریڈٹ کارڈ کی بجائے کیش لینے پر بضد، سی ڈی اے نے ایکشن لے لیا

اسلام آباد: کابل ریسٹورنٹ ٹیکس چھپانے کیلئے کریڈٹ کارڈ کی بجائے کیش لینے پر بضد، سی ڈی اے نے ایکشن لے لیا

کابل ریسٹورنٹ اسلام آباد ٹیکس چھپانے کے لیے شہریوں سے کریڈٹ کارڈ کی بجائے کیش لینے پر مسلسل اصرار کرتا ہے جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے ایکشن لے لیا۔

اسلام آباد کے کابل ریسٹورنٹ کے اوپن اسپیس کو نقدی کے بجائے ڈیجیٹل نظام نہ اپنانے پر سیل کر دیا گیا ہے ۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل وارننگز کے باوجود کیش ٹرانزیکشنز پر اصرار کیا جا رہا تھا، جس کے باعث سی ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے اوپن ایریا کو سیل کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق اسلام آباد کے تجارتی مراکز اور ریسٹورنٹس کو ڈیجیٹل اور کیش لیس سسٹم اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ٹیکس شفافیت یقینی بنائی جا سکے،  تاہم کابل ریسٹورنٹ کی جانب سے اس ہدایت کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں موسم سرد و خشک، پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کا امکان

اسلام آباد میں دیگر ریسٹورنٹس اور کاروباری اداروں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کیش لیس معیشت کے فروغ کے حکومتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *