تمام سیاسی قوتوں کو امن کے لیے مسلح افواج کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے، فیصل کنڈی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان کی مذمت

تمام سیاسی قوتوں کو امن کے لیے مسلح افواج کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے، فیصل کنڈی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان کی مذمت

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مسلح افواج سے متعلق بیان کی شدید مذمت کی ہے  ۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے کہا کہ میں کسی بھی ایسی بیان بازی کی مذمت کرتا ہوں جو مسلح افواج کے وقار اور قربانیوں کو مجروح کرنے کی کوشش کرے،  ہماری سرزمین کے بہادر بیٹے ہمارے صوبے کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرتے ہیں ، ان کے عزم و ارادے پر سنسنی خیز انداز میں سوال اٹھانا نہ صرف ان کے حوصلے کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالتا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز ماضی میں بھی ضروری رہے ہیں اور آئندہ بھی ہمارے لوگوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر رہیں گے ،  ان کا واحد مقصد عام شہریوں کی حفاظت اور امن کی بحالی ہے ، سیاسی بحث و مباحثہ اس حد تک نہیں جانا چاہیے کہ وہ ہمارے سکیورٹی اداروں کو کمزور کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :سہیل آفریدی 9 مئی کو کور کمانڈر ہاوس لاہور پر حملے میں شامل تھے، اختیار ولی خان نے ویڈیو چلا دی

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور صوبے کے تحفظ و اتحاد کو سیاسی مفادات پر فوقیت دینی چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ  موجودہ سکیورٹی صورتحال کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہوں تاکہ ہمارے لوگوں کے لیے دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ بالآخر، آنے والے انتخابات میں عوام ہی احتساب کرینگے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *