چھکے والی گیند شائقین گھر لے جائیں،کرکٹ میں نیا قانون متعارف

چھکے والی گیند شائقین گھر لے جائیں،کرکٹ میں نیا قانون متعارف

آسٹریلیا نے شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک دلچسپ اور منفرد قدم اٹھاتے ہوئے امریکی بیس بال کی مقبول روایت کو بگ بیش لیگ میں شامل کر لیا ہے۔

اس نئے اصول کے تحت رواں سیزن میں اگر میچ کے پہلے اوور کے دوران کوئی شاٹ چوکے یا چھکے کی صورت میں تماشائیوں میں جا پہنچے تو وہ گیند واپس کرنے کے بجائے یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھ سکیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کھیل کو مزید دلچسپ اور تفریحی بنانے کے لیے کیا گیا ہے اصول صرف ہر اننگز کے ابتدائی اوور تک محدود ہوگا۔

یہ خبربھی پڑھیں :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےکرکٹ میں نئےقوانین متعارف کرادیے
اگر گیند براہِ راست یا باؤنڈری سے اچھل کر تماشائیوں تک پہنچے تو وہ گیند اب میدان میں واپس نہیں کی جائے گی یہ نیا اقدام ایک مقامی بینک کے تعاون سے متعارف کرایا گیا ہے جو حال ہی میں کرکٹ آسٹریلیا کا شراکت دار بنا ہے۔

اس منفرد روایت کو ویمنز بگ بیش لیگ اور مینز بگ بیش لیگ دونوں میں نافذ کیا جائے گا تاکہ مرد و خواتین دونوں ایونٹس میں تماشائی یکساں لطف اٹھا سکیں۔
گزشتہ سیزن کے اعداد و شمار کے مطابق ینز بگ بیش لیگ میں اوسطاً ہر دو میچز میں ایک گیند تماشائیوں تک پہنچی جبکہ ویمنز لیگ میں یہ شرح ہر دس میچز میں ایک مرتبہ دیکھی گئی۔

یہ خبربھی پڑھیں :آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دیں
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف ناظرین کی دلچسپی بڑھانا ہے بلکہ انہیں کھیل کے ساتھ براہِ راست تعلق کا احساس دینا بھی ہے۔
حکام کے مطابق یہ روایت آسٹریلیا میں کرکٹ دیکھنے کے تجربے کو مزید یادگار بنائے گی اور شائقین کے لیے ایک نیا تفریحی پہلو لے کر آئے گی۔
واضح رہے کہ ویمنز بگ بیش لیگ 9 نومبر سے جبکہ مینز بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے شروع ہوگی، اور دونوں ایونٹس میں نئے اصول پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *