پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا

پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ایک روزہ میچ آج (ہفتے)  کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑی ہوم گرائونڈ پر سیریز بچانے کیلئے فکرمند ہیں ، پاکستانی کھلاڑیوں کا آپشنل ٹریننگ سیشن ہوا، کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، حارث رؤف، حسیب اللہ، فیصل اکرم اور حسن نواز نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔

دونوں ٹیموں میں سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے ہرایا تھا، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کرلی تئد۔

پروٹیز نے گرین شرٹس کی جانب سے ملنے والا 270 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 40.1 اوورز میں مکمل کرلیا تئھ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 123 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی، ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے ، ٹونی ڈی زورزی 76 اور لووان پریٹوریئس 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو بریٹزے 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی تنازع پر بھارت کو ’آسانی سے نکلنے نہیں دیں گے‘، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا دبنگ اعلان

قبل ازیں فیصل آباد کے اقبال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صائم ایوب نے اننگ کا آغاز کیا تھا تاہم ایک رن پر ہی پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی تھی، اوپنر فخر زمان بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے، کریز پر موجود صائم ایوب کا ساتھ نبھانے بابر آئے تاہم وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور محض 11 رنز بنا کر چلتے بنے تھے۔

نئے آنے والے بلے باز محمد رضوان بھی کریز پر چند لمحوں کے مہمان ثابت ہوئے تھے اور صرف 4 رنز بنا سکے ، 22 رنز کے مجموعے پر پاکستان ٹیم تین وکٹیں گنوا چکی تھی، صائم ایوب اور سلمان آغا نے اننگ کو 114 رنز تک پہنچایا تاہم صائم بھی 53 رنز بنا کر ہمت ہار گئے تھے اور کوربن بوش کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ تھما بیٹھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے یہاں 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں ان میں سے 3 جیتے ہیں 4 میں اسے شکست ہوئی ، اس سے قبل دونوں ٹیمیں ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیل چکی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز 1ـ1 سے برابر رہی تھی جبکہ پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی ۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ نے دورہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ کے اسکواڈز کا اعلان کردیا

پاکستان سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی ( کپتان ) ، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف۔ حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *