ہونڈا CG150 خریدیں: زیرو مارک اپ پر ،آسان اقساط میں، تفصیل جانئے

ہونڈا CG150 خریدیں: زیرو مارک اپ پر ،آسان اقساط میں، تفصیل جانئے

اٹلس ہونڈا نے اپنے صارفین کے لیے ہونڈا CG150 موٹرسائیکل کی خریداری پر آسان اقساط میں ادائیگی کی سہولت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اب زیرو مارک اپ کے ساتھ اپنی پسند کی ہونڈا CG150 موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، صارفین بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ہونڈا CG150 موٹرسائیکل 3، 6، 12، 18، 24 یا 36 ماہ کی اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں۔ 3 اور 6 ماہ کی اقساط پر صفر فیصد (0%) مارک اپ ہوگا، جب کہ زیادہ مدت کی اقساط پر صرف 2.5 فیصد کم شرحِ منافع لاگو ہوگی۔ بینک کی جانب سے صرف ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی۔

اٹلس ہونڈا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، ہونڈا CG150 موٹرسائیکل کی سرکاری قیمتیں اور ماہانہ اقساط درج ذیل ہیں:

CG150 / ریڈ
قیمت: 449,900 روپے
3 ماہ کی قسط (0%): 149,967 روپے
6 ماہ کی قسط (0%): 74,983 روپے
9 ماہ کی قسط (2.5%): 58,763 روپے
12 ماہ کی قسط (2.5%): 46,270 روپے
18 ماہ کی قسط (2.5%): 33,797 روپے
24 ماہ کی قسط (2.5%): 27,567 روپے
36 ماہ کی قسط (2.5%): 21,370 روپے

CG150 / گرین
قیمت: 459,900 روپے
3 ماہ کی قسط (0%): 153,300 روپے
6 ماہ کی قسط (0%): 76,650 روپے
9 ماہ کی قسط (2.5%): 60,069 روپے
12 ماہ کی قسط (2.5%): 47,299 روپے
18 ماہ کی قسط (2.5%): 34,544 روپے
24 ماہ کی قسط (2.5%): 28,180 روپے
36 ماہ کی قسط (2.5%): 21,845 روپے

ادائیگی کی مدت لچکدار رکھی گئی ہے، جو 3 ماہ سے لے کر 36 ماہ تک منتخب کی جا سکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ زیرو مارک اپ اسکیم موٹرسائیکل کی ملکیت کو آسان اور سستی بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، خاص طور پر متوسط طبقے کے صارفین کے لیے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کے لیے بُری خبر، قانون کی خلاف ورزی پر ہوش اڑا دینے والے جرمانہ کا اعلان

واضح رہے کہ اٹلس ہونڈا نے حال ہی میں پاکستان میں دو نئی مصنوعات متعارف کرائی ہیں — اپ گریڈ شدہ CG150 اور اپنی پہلی الیکٹرک اسکوٹر “آئیکون ای”۔ یہ ڈوئل لانچ کمپنی کی جانب سے ایک اہم پیش رفت ہے جو روایتی انجن ٹیکنالوجی کو جدید الیکٹرک موٹر کے ساتھ جوڑنے کی عکاسی کرتا ہے۔

نئی ہونڈا CG150 بہتر 150cc انجن، جدید سسپنشن، بہتر فیول ایفیشنسی، آرام دہ نشست اور نیا دلکش ڈیزائن فراہم کرتی ہے، جو روزمرہ سفر اور طویل فاصلوں کے لیے موزوں ہے اور نوجوان نسل کے لیے ایک پرکشش انتخاب بن چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *