تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے 144 رنز کا ہدف 25.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 27 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، جبکہ فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 32 رنز اور آغا سلمان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ناندرے برجر اور جورن فورٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پوری ٹیم 37.5 اوورز میں صرف 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پروٹیز کی اننگز میں کوئنٹن ڈی کاک سب سے نمایاں رہے جنہوں نے 53 رنز اسکور کیے۔ ان کے علاوہ لوان-ڈرے پریٹوریئس نے 39، نقابیومزی پیٹر اور کپتان میتھیو برٹزکے نے 16، ڈونوون فریرا نے 7، جورن فورٹن نے 3، ٹونی ڈی زورزی نے 2 اور روبن ہرمن نے 1 رن بنایا، جبکہ کوربن بوش اور لنگی اینگیڈی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ناندرے برجر 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھکے والی گیند شائقین گھر لے جائیں،کرکٹ میں نیا قانون متعارف

پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ابرار احمد نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور آغا سلمان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے اس فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے نہ صرف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ بلے بازوں نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کر کے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *