امریکا نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

امریکا نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

امریکہ کے صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں امریکا کی شرکت نہیں ہوگی صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کی وجہ جنوبی افریقہ میں سفید فام افراد کے خلاف مبینہ مظالم کو قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ جی 20 اجلاس جنوبی افریقہ میں ہو رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکی صدر ڈونلدٹرمپ کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرے شروع

سفید فام افراد کو مارا جا رہا ہے اور ان کی زمینیں اور کھیت غیر قانونی طور پر چھینے جا رہے ہیں جب تک یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں گی کوئی بھی امریکی نمائندہ اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔

قبل ازیں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ خود اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے اور نائب صدر جے ڈی وینس کو بھیجنے کا امکان ہے تاہم بعد میں وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ کسی امریکی عہدیدار کی بھی شرکت نہیں ہوگی۔

جنوبی افریقہ کی وزارتِ خارجہ نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ افریکنرز کو صرف سفید فام گروہ کے طور پر پیش کرنا تاریخی طور پر غلط ہے وزارت نے مزید کہا کہ اس کمیونٹی کے خلاف کسی قسم کے منظم مظالم یا زیادتیوں کے دعوے ثبوت پر مبنی نہیں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ٹرمپ نے گولڈ کارڈ کیلئے ویب سائٹ لانچ کر دی، رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ برسوں میں افریکنرز کو پناہ گزین کے طور پر تسلیم کیا اور بعض مواقع پر سفید فام شہریوں کے خلاف نسل کشی کے الزامات لگائے تاہم جنوبی افریقہ کی حکومت نے بارہا ان دعوؤں کو بے بنیاد اور ناقابلِ اعتماد قرار دیا ہے۔

اس سال کا جی 20 اجلاس 22 نومبر کو جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ میں منعقد ہوگا جس میں عالمی رہنما مختلف اقتصادی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *