وزیراعظم نے آئینی ترمیم پر مشاورت کے لئے آج سینیٹرز کومدعو کر لیا

وزیراعظم نے آئینی ترمیم پر مشاورت کے لئے آج سینیٹرز کومدعو کر لیا

سینیٹ میں پیش کی جانے والی 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو اہم مشاورتی اجلاس کے لیے مدعو کر لیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو باقاعدہ دعوت نامے جاری کر د ئیے گئے ہیں وزیراعظم نے اس موقع پر عشائیے کا اہتمام بھی کیا ہے جو آج شام  وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

یہ خبربھی پڑھیں :وزیر قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا

وزیر اعظم کا سینیٹرز سے ملاقات کا مقصد مجوزہ آئینی ترمیم کے نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنا ہےاجلاس کے دوران اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سے ان کی آراء اور تجاویز طلب کی جائیں گی تاکہ ترمیمی بل کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام اتحادی جماعتوں کا اتفاقِ رائے حاصل کیا جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف خود اتحادی رہنماؤں کو ترمیم کے اہم پہلوؤں سے آگاہ کریں گے اور ان کے تحفظات سنیں گے اجلاس میں آئینی ترمیم کی مختلف شقوں پر تفصیلی گفتگو ہوگی خاص طور پر ان نکات پر جن سے پارلیمانی نظام، صوبائی اختیارات اور انتخابی عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ستائیسویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے

حکومت کی یہ مشاورتی حکمتِ عملی دراصل پارلیمان میں ترمیم کی کامیاب منظوری کے لیے ایک پیشگی قدم ہے اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے حکومت کو پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کے لیے مضبوط حمایت حاصل ہونے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *