وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کے لیے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ آذربائیجان کے سرکاری دورے سے واپسی پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ سے متعلق ایک ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی ہے۔
یہ خبربھی پڑھیں :وزیراعظم نے آئینی ترمیم پر مشاورت کے لئے آج سینیٹرز کومدعو کر لیا
شہباز شریف نے کہا کہ یہ شق کابینہ سے منظور شدہ ترمیمی مسودے میں شامل نہیں تھی اس لیے انہوں نے فوری طور پر اسے واپس لینے کی ہدایت دی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو نہ صرف قانون بلکہ عوام کے سامنے بھی جوابدہ ہونا چاہیے اور وہ اس اصول پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں قانون کی بالادستی اور شفافیت ہی جمہوریت کی بنیاد ہے اس لیے کسی بھی آئینی ترمیم کو ذاتی یا سیاسی فائدے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
On my return from Azerbaijan, I have learnt that some Senators belonging to our party have submitted an amendment regarding immunity for the Prime Minister.
While I acknowledge their intent in good faith, the proposal was not part of the Cabinet-approved draft. I have…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 9, 2025

