27ویں آئینی ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہو رہی، یہ ہمارے ملک کی ضرورت ہے : فیصل واوڈا

27ویں آئینی ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہو رہی، یہ ہمارے ملک کی ضرورت ہے : فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، یہ ہمارے ملک کی ضرورت ہے، اس سے ہمارا دفاع مضبوط ہو گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم پاس ہوگئی ہے، وزیر اعظم نے زبردست کام کیا ہے، میں ان کی قدر کرتا ہوں، یہ تو ہم جمہوری روایتیں پوری کرنے آئے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ خیبر پختونخوا کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے پیش کی جانے والی ترمیم  کے بارے میں کیا کہیں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا ستائیسویں آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

صحافی  کے سوال کا جواب دیتے ان کاکہنا تھا کہ مولانا صاحب کو راضی کر لیں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ مولانا ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔

ایک اور صحافی کے سوال پر سینیٹر نے 28ویں ترمیم کی تیاری کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اس ترمیم میں دم نہیں رہا، 28ویں ترمیم کی تیاری کریں۔

واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی منظوری کے بعد مجوزہ 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *