دہلی لال قلعہ میٹرو سٹیشن دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا، بھارتی پولیس کی تصدیق

دہلی لال قلعہ میٹرو سٹیشن دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا، بھارتی پولیس کی تصدیق

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو سٹیشن کےقریب دھماکہ ، دہلی پولیس کے مطابق دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا ،دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ میٹرو سٹیشن گیٹ نمبرایک کے قریب ہوا ۔

دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور کئی گاڑیاں متاثر ہو گئیں فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کی شام ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب ایک

یہ خبربھی پڑھیں :بہار انتخابات میں بی جے پی کی مبینہ دھاندلیاں اور بے ضابطگیاں، مودی سرکار پر آمریت مسلط کرنے کا الزام

کار میں دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد تین سے چار گاڑیوں میں آگ لگ گئی دہلی پولیس  کے مطابق کار میں سی این جی سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے ۔

ادھر ری پبلک ٹی وی کے مطابق بھی دہلی دھماکہ کار میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی طرف سے بلا ثبوت اوردھماکے کے چند ہی منٹ کے بعد پاکستان مخالف پروپیگنڈہ  شروع کردیا تھا اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے الزامات عائد کئے جارہے تھے

تاہم اب دہلی پولیس کی طرف سےواقعہ کوسلنڈر دھماکہ قرار دئیے جانے کے بعد معاملہ صاف ہوجاتا ہے کہ اصل واقعہ سلنڈر پھٹنا سے ہوا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *