پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا انہوں نے اعلان سینیٹ اجلاس کے دوران کیا ۔

چیئرمین سینیٹ نے سیف اللہ ابڑو کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہم آپ کو دوبارہ سینیٹر بنا دیں گے جس پر ایوان میں ہلکی مسکراہٹ اور تجسس کی فضا پیدا ہو گئی۔سیف اللہ ابڑو نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا کیونکہ ان کے نزدیک یہ فیصلہ قومی مفاد میں تھا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ میری اپنی پارٹی نے میرے لیے کب آواز اٹھائی؟ میں نے یہ ووٹ کسی ذاتی مفاد یا دباؤ میں نہیں بلکہ ایک مقصد کے تحت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا فیصلہ کسی سیاسی مصلحت کے بجائے ریاستی و قومی احساسات سے جڑا ہوا ہے “میں نے ووٹ فیلڈ مارشل کی وجہ سے دیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان

جب ملک کی سلامتی کا معاملہ ہو تو ذاتی مفادات پیچھے رہ جاتے ہیں پاک بھارت جنگ میں بھارت کو ذلت اٹھانی پڑی جسے وہ آج تک تسلیم نہیں کر رہا
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے مزید کہا کہ جتنی عزت ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دی ہے کسی نے نہیں دی۔ پاکستان آرمی نے ملک کے دفاع میں جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ فخر کا باعث رہے گا۔

پاک بھارت جنگ میں ہماری کامیابی صرف عسکری نہیں بلکہ قومی وقار کی علامت تھی سیف اللہ ابڑو نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ وہ کسی سیاسی مصلحت کے تحت نہیں بلکہ ضمیر کے مطابق فیصلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے اور اگر ان کے موقف سے پارٹی کو اختلاف ہے تو وہ اس کی سیاسی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔
ان کے اس بیان کے بعد ایوان میں مختلف نوعیت کے ردعمل دیکھنے میں آئے حکومتی بینچوں نے انہیں سراہا جبکہ اپوزیشن ارکان نے ان کے فیصلے کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی قرار دیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :ستائیسویں آئینی ترمیم سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے منظور

یہ اعلان ایک اہم اور غیر متوقع پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے خاص طور پر اس وقت جب ستائیسویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کے بعد سیاسی درجہ حرارت پہلے ہی بلند ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *