نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایک اہم ہدایت جاری کی ہے جس میں شناختی کارڈ کی تجدید سے متعلق ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔
نادرا کے مطابق قومی شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد اسے ایک ماہ کے اندر تجدید کروانا لازمی ہے نادرا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اگر آپ کا شناختی کارڈ ختم ہونے والا ہے یا ہوچکا ہے تو وقت ضائع کیے بغیر تجدید کیجیے تاکہ کسی قانونی یا سرکاری کارروائی میں دشواری پیش نہ آئے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ میعاد ختم ہونے سے کم از کم نوے دن پہلے شناختی کارڈ کی تجدید کروا لیں ادارے نے یہ سہولت بھی فراہم کی ہے کہ اب اس کام کے لیے نادرا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں۔
یہ خبربھی پڑھیں :نادرا کا اہم اقدام ، شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن تجدید کر سکتے ہیں اس ایپ کے ذریعے صرف چند منٹ میں فارم پُر کرکے، فیس ادا کر کے اور ضروری دستاویزات اپلوڈ کر کے نیا شناختی کارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ شہری اگر چاہیں تو قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر بھی جا سکتے ہیں جہاں بایومیٹرک تصدیق کے بعد ان کا کارڈ فوراً پراسیس کر دیا جائے گا۔
نادرا نے واضح کیا کہ تاخیر کی صورت میں مختلف سرکاری اور مالیاتی اداروں کے کام متاثر ہو سکتے ہیں اس لیے شہری وقت پر اپنی معلومات اپڈیٹ اور کارڈ کی تجدید یقینی بنائیں۔
وقت پر شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرنے سے بینکنگ، موبائل سم اکاؤنٹس، اور دیگر سرکاری خدمات میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بروقت اپڈیٹ کریں اور تمام ضروری معلومات درست فراہم کریں تاکہ آئندہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔

