میٹرو بس اورنج لائن ٹرین کے کرایوں سے متعلق اہم خبر

میٹرو بس اورنج لائن ٹرین کے کرایوں سے متعلق اہم خبر

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین، لاہور میٹرو بس اور تمام فیڈر بس روٹس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ تجویز آئندہ اتھارٹی کے اجلاس میں زیرِ غور آئے گی اضافے کا مقصد بڑھتے ہوئے آپریشنل اور مینٹیننس اخراجات کے دباؤ کو کم کرنا ہے جو صوبائی ٹرانسپورٹ بجٹ پر بھاری اثر ڈال رہے ہیں۔

تجویز کے مطابق میٹرو بس کے کرایے کو 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کرنے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایے کو 45 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے اور فیڈر و سپیڈو بس روٹس کے کرایوں میں 5 روپے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :میٹرو اورالیکٹرک بسوں میں سفر کرنے وا لوں کے لئے اہم خبر آگئی

بورڈ سے منظوری کے بعد یہ سمری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ کو حتمی منظوری کے لیے بھیجی جائے گی حکام کے مطابق پنجاب حکومت لاہور،راولپنڈی اسلام آباد اور ملتان میں ماس ٹرانزٹ نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ہر سال تقریباً 21 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔

کرایوں سے حاصل ہونے والی آمدن صرف 24 فیصد آپریشنل اور مینٹیننس اخراجات کو پورا کرتی ہے جبکہ حکومت باقی 75 فیصد سے زائد اخراجات برداشت کرتی ہے۔گزشتہ برسوں میں کرایہ سے حاصل ہونے والی آمدن کل اخراجات کا تقریباً 32 فیصد بنتی تھی، لیکن توانائی اور دیکھ بھال کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے یہ شرح کم ہو گئی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :پنجاب حکومت کا اورنج ٹرین اورمیٹرو بس سے ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق کرایوں میں یہ اضافہ سروس کی معیار کو برقرار رکھنے، نظام کی بہتری اور مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کے لیے ضروری ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس تبدیلی سے آگاہ رہیں اور ٹرانزٹ نظام کے بہتر کام کرنے میں تعاون کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *