امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ ایک معاہدہ کر نے جارہے ہیں جو ماضی سے مختلف ہوگا۔
صدر ٹرمپ نےکہا کہ بھارت مرحلہ وار روس سے تیل کی خریداری ختم کر رہا ہے۔ ہم کسی بھی وقت بھارت کے محصولات کم کر دیں گے۔
انہوں نےکہا کہ بھارت اس وقت اُنہیں پسند نہیں کرتا تاہم وہ جلد ہی انہیں دوبارہ پسند کرنے لگے گا۔ صدر ٹرمپ نے سرجیو گور کو بھارت کے لیے امریکی سفیر تعینات کردیا، سرجیو گور نے بھارت کے لیے امریکی سفیر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ شام کے صدر کے ترکیےکے صدر اردوان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیدیا

