بیرون ملک روزگار کے لیے جانیوالے پاکستانیوں پر بڑی شرط عائد

بیرون ملک روزگار کے لیے جانیوالے پاکستانیوں پر بڑی شرط عائد

بیرونِ ملک روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر ہے ،  حکومت نے ایک نئی اور اہم شرط عائد کر دی ہے۔

 بڑھتی  مہنگائی، محدود روزگار کے مواقع اور بہتر مستقبل کی تلاش نے پاکستانی نوجوانوں کو بیرونِ ملک ملازمت کے حصول کی طرف راغب کر رکھا ہے، تاہم اب ان کے لیے ایک نیا ضابطہ متعارف کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے مطابق بیرونِ ملک روزگار کے لیے جانے والے تمام افراد کو اب “پاک اسکلز (Pak Skills)” کے پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا،  یہ نیا نظام 19 نومبر سے نافذ العمل ہوگا اور اس کا مقصد انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین مسائل پر قابو پانا اور ملازمت کے متلاشی افراد کے ڈیٹا کو منظم انداز میں جمع کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس کا چین، سعودی اور ملائشیا کے شہریوں کیلئے فری ویزا سہولت کا اعلان

’’پاک اسکلز‘‘ ایپ یا ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل بالکل مفت اور نہایت آسان ہے ، درخواست دہندگان کو اپنے شناختی کارڈ، پاسپورٹ نمبر، تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ ہنر اور بیرونِ ملک روزگار سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

یہ تفصیلات فراہم کرنے کے بعد امیدواروں کو ایک پاک اسکلز سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا جو بیرونِ ملک ملازمت کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق آئندہ کسی بھی شخص کو اس سرٹیفکیٹ کے بغیر پروٹیکٹر جاری نہیں کیا جائے گا ، حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف پاکستانی ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ غیر قانونی ایجنٹس اور اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی میں بھی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا بڑا اقدام! غیر ملکیوں کے لیے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ

یہ نظام بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے شفاف، محفوظ اور منظم طریقہ کار فراہم کرے گا، جس سے قومی سطح پر ہنرمند افرادی قوت کے ریکارڈ کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *