زمبابوے کا پاکستان میں سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کا پاکستان میں سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف آئندہ سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کی قیادت تجربہ کار آل راؤنڈر اور پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا کے سپرد کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوے نے حال ہی میں افغانستان کے خلاف کھیلی گئی ہوم سیریز کے اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی ہے۔ فاسٹ بولر بلیسنگ مزارابانی کمر کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر نیومین نیامہوری کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پہلی بار سہ ملکی ٹی20 سیریز کا اعلان، شیڈول بھی جاری

زمبابوے کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 17 نومبر کو راولپنڈی میں میزبان پاکستان کے خلاف کرے گی۔ دوسرا میچ 19 نومبر کو اسی مقام پر سری لنکا کے خلاف ہوگا۔ ابتدائی 2 میچوں کے بعد زمبابوے کی ٹیم لاہور روانہ ہوگی جہاں 23 نومبر کو ایک بار پھر پاکستان سے اور 25 نومبر کو سری لنکا سے مقابلہ کرے گی۔ سیریز کا فائنل میچ 29 نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس سیریز کو تینوں ٹیموں کے لیے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم حالیہ عرصے میں سکندر رضا کی قیادت میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ اس سیریز میں بھی سخت مقابلہ پیش کرے گی۔

زمبابوے کا 15 رکنی اسکواڈ

سکندر رضا (کپتان)، برائن بینیٹ، ریان برل، گریم کریمر، بریڈلی ایونز، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، ویلنگٹن مساکاڈزا، تادیواناشے مارومانی، ٹونی مونیونگا، تاشینگا میوزیکیوا، ڈیون مائرز، رچرڈ نگاراوا، نیومین نیامہوری، برینڈن ٹیلر شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برینڈن ٹیلر کی ٹیم میں واپسی زمبابوے کے لیے خوش آئند قرار دی جا رہی ہے، جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی خود کو منوانے کا بہترین موقع ملے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *