یورپی یونین کی اسلام آباد کچہری میں دہشت گرد حملے کی مذمت

یورپی یونین کی اسلام آباد کچہری میں دہشت گرد حملے کی مذمت

یورپی یونین نے آج اسلام آباد کچہری میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔

یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے پاکستانی خاندانوں کے ساتھ ہیں، اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وانا کیڈٹ کالج پر حملہ، اسلام آباد جی الیون کچہری خود کش دھماکہ، تانے بانے بھارت سے جا ملے

دوسری جانب وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاک فوج صرف افغان سرحدی علاقوں یا بلوچستان کے دور دراز حصوں میں یہ جنگ لڑ رہی ہے، تو آج اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والا خودکش حملہ اس کے لیے ‘ویک اَپ کال’ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں وزیرِ دفاع نے لکھا کہ ’یہ جنگ صرف فوج کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے۔ پاک فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ہے تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس دلایا جا سکے۔‘

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ملک کے تمام شہریوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک علاقے یا ادارے کی نہیں، بلکہ قومی بقا کی جنگ ہے۔ ‘یہ وقت اتحاد، نظم اور یکجہتی کا ہے، دشمن کی چالوں کو سمجھنا اور انہیں ناکام بنانا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔’

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *